پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا حکومت کا خواب کبھی پو را نہیں ہو گا :نور حیات کلیار

 پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا حکومت کا  خواب کبھی پو را نہیں ہو گا :نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے رہنما نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا حکومت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ۔۔۔

بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر جتنا مرضی ظلم کر لیں تحریک انصاف ختم نہیں ہو گی بلکہ تحریک انصاف می مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے جسکی وجہ سے اقتدار میں بیٹھے لوگ خواب میں بھی ڈر جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ جن خاندانوں نے ملک کو لوٹ کر کھایا شور مچانے کی بجائے لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں لوٹی ہوئی دولت واپس لائے بغیر ملک کبھی بھی آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں