پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے۔۔۔

جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 24280لٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت28کلوگرام زائدالمعیادمٹھائی،9.5کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،1163لیٹرمشروبات،5کلو گرام مصالحہ جات، 13کلو گرام زائدالمیادبسکٹ،21کلوگرام ممنوعہ نمک،،22کلوگرام کھجور کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر210500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گوشت فروخت کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے کے خلا ف قانونی کاروائی کرتے ہوئے Fir درج کروائی گئی اور360کلوگرام بدبودارگوشت کو ضائع کروادیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں