ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے وفد کا شاہپور کا اہم تنظیمی دورہ

ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے وفد  کا شاہپور کا اہم تنظیمی دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا)آ ل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سرگودہا ایجوکیشن یونٹ کے صدر چوہدری خالد محمود، محمد محسن اور حافظ عبدالوحید نے شاہپور کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔۔۔

جس میں تحصیل بھر سے کلرک برادری کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں کلرک برادری کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر چوہدری خالد محمود نے تمام تعلیمی اداروں سے آنے والے کلرک ساتھیوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلرک برادری کے حقوق کا تحفظ صرف اور صرف منتخب نمائندگی سے ممکن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں