شہر میں سیوریج کا نظام کئی علاقوں میں بوسیدہ :ماہرین

شہر میں سیوریج کا نظام کئی علاقوں میں بوسیدہ :ماہرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں سرگودھا شہر کے سیوریج سسٹم کی بحالی اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جامع سٹڈی پر بریفنگ میں ماہرین نے بتایا کہ۔۔۔

 شہر میں سیوریج کا نظام کئی علاقوں میں بوسیدہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنی سٹڈی کی روشنی میں تجویز پیش کی کہ شہر کے مختلف حصوں میں سیوریج لائنوں کی ازسرِ نو تعمیر اور مرمت کی ضرورت ہے ، تاکہ نکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔اجلاس میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے بتایا کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے جدید فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور موجودہ نظام کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں