اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس

شاہپور صدر (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائر محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں پولیس سمیت دیگر ادارو نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل علماء کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی، جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا، اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور علماء کرام باہمی تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ امور پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا اور شرکاء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔