ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی زیر صدارت امن کمیٹی کی میٹنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس ڈی پی او سٹی سرکل انعم شیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی سے میٹنگ کی۔۔۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، ایس ڈی پی او صدر اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد امن کمیٹی کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کرنا ہے امن کمیٹی اور پولیس کا مثالی تعلق پرامن معاشرے کے قیام کیلئے ازحد ضروری ہے ہم سب نے ملکر چلنا ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو ، امن کمیٹی ممبران کی طرف سے امن و امان کی فضا کو برقرار ر کھنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔