ہیڈ شپ الائونس کیلئے ٹی این اے ٹیسٹ پر ٹیچرز کے تحفظات

ہیڈ شپ الائونس کیلئے ٹی این اے ٹیسٹ پر ٹیچرز کے تحفظات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہیڈ شپ کی مد میں دس ہزار روپے خصوصی الاؤنس کیلئے ٹی این اے کا ٹیسٹ ضروری قرار دیئے جانے پر ایجوکیشن اتھارٹی کے بیشتر اساتذہ کی جانب سے تحفظا ت کا اظہار کیا۔۔۔

اور ا س حوالے سے اپلائی کرنے سے وہ ہجکچاہٹ کا شکار ہیں،یہی نہیں ہیڈ شپ الاؤنس کے حوالے سے پالیسی واضح نہ ہونے پر یہ امر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن کر رہ گیا ہے اساتذہ کاکہنا ہے کہ حکومت10000 ہیڈشپ الاؤنس کا لالچ دے کر سب سے TNA ٹیسٹ لے کر محکمہ کو ڈاؤن سائز کرکے سکول پرائیویٹ کرنے کا PSRPکا فیز 3 شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، اساتذہ اس حوالے سے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سے پہلے ہیڈشپ ٹیسٹ پالیسی کو شائع کیا جائے تاکہ اساتذہ کو حقیقت پتا چلے ، جب تک کوئی واضح اور جامع پالیسی سامنے نہیں آتی ، اس وقت تک اساتذہ کسی بھی ٹیسٹ کے چکر میں نہیں آئیں گے اورنہ ہی اپلائی کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں