مراعات اشرافیہ نے حاصل کیں،خمیازہ عوام ٹیکسوں کی صورت میں بھگت رہے ،منیب سلطان چیمہ

مراعات اشرافیہ نے حاصل  کیں،خمیازہ عوام ٹیکسوں کی صورت  میں بھگت رہے ،منیب سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا قرض کسی تاجر نے نہیں لیا کسی چھابڑی ریڑھی والے نے مراعات حاصل نہیں کی اگر مراعات حاصل کی ہیں۔۔۔

تو اشرافیہ نے جس کا خمیازہ ہم لوگ ٹیکسوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں اب وقت ہے کہ اسمبلیوں میں ایسے لوگوں کو بھجوایا جائے جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود اور موجودہ پاکستانی حالات سے آگاہی رکھتے ہوں اکثر سیاستدان جو کروڑوں روپے کی گاڑی میں بیٹھ کر اسمبلی آتے ہیں انہیں ایک چھابڑی ریڑھی والے کے مسائل سے کیا غرض ہے موجودہ بجٹ میں میں سمجھتا ہوں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں جو اضافہ کیا گیا ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر جس طرح ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے یہ وہ بارودی سرنگیں ہیں جو آنیوالے دنوں میں ملک و قوم کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں