سلانوالی :جلوس کے روٹس پر بجلی کے لٹکتے تار فوری ہٹانے کا حکم

سلانوالی :جلوس کے روٹس پر بجلی کے لٹکتے تار فوری ہٹانے کا حکم

سلانوالی(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گِل اور ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی کا دیگر اداروں کے آفیسران کے ہمراہ محرم جلوس روٹس کا معائنہ، روٹس اور شاہراہوں پر تجاوزات کو ہٹانے ، صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے۔۔۔

 اور جلوس کے روٹس پر بجلی کے لٹکنے تار فوری ہٹانے کا حکم دیا، انشائاللہ محرم الحرام کے موقع پر موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، اے سی اور ڈی ایس پی کا عزم! تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گِل اور ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی نے محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایم سی چوہدری عبدالرزاق گجر، تحصیلدار چوہدری اعجاز احمد، ریسکیو 1122 کے نمائندوں شوکت علی اور محمد صفدر، فیسکو کے نمائندہ لائن سپرٹنٹ محمد جمشید، محکمہ ہیلتھ کے نمائندہ ڈی ڈی او ہیلتھ و ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالرحمن کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں اور شیعہ و سنی مسالک کے نمائندوں سمیت امن کمیٹی کے صدر پیر جی محمد افضل الحسینی اور صحافی حضرات بھی موجود تھے ،اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گِل او ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی نے تمام اداروں کو عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرنے ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں