کلینک آن وہیلز پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا میانوالی میں افتتاح

 کلینک آن وہیلز پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا میانوالی میں افتتاح

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت کے شعبہ میں انقلا بی اقدام صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے منصوبہ کے تحت کلینک آن وہیلز پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا میانوالی میں افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے آئی ایم این سی آیچ کے دفتر میں فیتہ کاٹ کر کلینک آن و ہیلز فیز ٹو پروگرام کا با ضابطہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رفیق خان نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف علی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرام اللہ خان نیازی، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیز الرحمن ملک کے علا وہ محکمہ صحت کے دیگر افسران مو جود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کلینک آن وہیلیز پروگرام کی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور فراہم کر دہ طبی سہولیا ت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کلینک آن وہیلیز پروگرام وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبہ میں انقلا بی اقدام ہے جس سے دور افتتادہ علا قوں کے لوگوں کو علا ج معالجہ کی جدید ترین سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے کلینک آن وہیلیز کے دوسرے مرحلہ کیلئے 7گاڑیاں فراہم کی گئیں ہیں جن میں سے تحصیل عیسیٰ خیل اور تحصیل پپلاں کیلئے تین تین جبکہ ہارڈ ایریا کیلئے ایک گاڑی مہیا کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیاں میں الٹرا ساؤنڈ اورعلاج معالجہ کی جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل میانوالی میں پہلے سے پا نچ گاڑیاں مو جود تھیں اور اب کلینک آن وہیلیز کی گاڑیوں کی مجموعی تعداد ضلع میانوالی میں 12 ہو گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انچارج پروگرام کو ہدایت کی کہ کلینک آن وہیلیزپروگرام کی گاڑیوں کو فیلڈ میں بھجوا کر کے لوگوں کو علا ج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں