حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام پر برسا رہی : علی آصف بگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی آصف بگانے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام پر ۔۔۔
برسانے کے باوجود ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرات نہیں رکھتی ان کا سب کچھ امریکہ ہے پوری قوم بانی پی ٹی آئی کو سلام پیش کرتی ہے جس نے غیرت مند قوم کے ہوتے ہوئے امریکہ کو نہ صرف ایبسلوٹلی ناٹ کہا بلکہ یہاں تک کہا کہ کیا ہم غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے ہم مان لیں گے جب سے یہ حکومت آئی ہے پاکستان کے عوام کیلئے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے میں لگے ہیں ن لیگ کا ارسطو کہتا ہے کہ کھانا کم کردیں جبکہ قوم کا خزانہ لوٹ کر بیرون ملک بھاگنے والے ان کے آقا انہیں نظر نہیں آرہے ۔