جس نے کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے :میاں محمد عمران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جس نے ملک میں کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے اس کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔۔۔
جب سب کیساتھ ایک جیسا رویہ اپنایا جائیگا تب ہی ادارے مضبوط ہونگے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔سینئر نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس و انجمن تاجران کے صدر میاں عمران نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نظام شفاف نہیں ہے ایک ٹیکس گزار کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے کس کس محکمے کو ٹیکس دینا ہے ۔