جوہرآباد:محرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

 جوہرآباد:محرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودہا ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے کانفرنس ہال میں ۔۔۔

محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا شہزاد آصف خان۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ کے شاہ خالد، سی ٹی ڈی، محکمہ سول ڈیفنس خوشاب کے آفیسر مرید عباس بھٹہ، ایم پی اے علی حسین بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر مصیب رضا شاہ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر طاہر ندیم بگھور، محکمہ انفارمیشن کے محمد عمران، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر خوشاب قیصر خان، ایس این اے اسرار احمد۔ ٹریفک پولیس،سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل،سی ای او ایم سی جوہر آباد حرا جاوید ،سی ای او ایس ڈبلییو ایم سی صائم وارث،محکمہ سوئی نادرن گیس کے آفیسر محمد محسن اور عدیل اکبر کے علاوہ دیگر محکموں کے افسر اور ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے ممبران سمیت تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ،سیکورٹی برانچ ۔اسپیشل برانچ کے افسران نے کمشنر سرگودہا کو محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات بارے تفصیل سے بریف کیا ۔کمشنر سرگودہا ملک جہانزیب اعوان نے ضلعی انتظامیہ خوشاب خصوصا ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ،ڈی پی او توقیر محمد نعیم،اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا شہزاد آصف خان نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور موجود شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کا امن برقرار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں