تحصیل کوٹ مومن کے سینیٹری ورکرز کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام

تحصیل کوٹ مومن کے سینیٹری ورکرز کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے تحت عیدالاضحی کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات پر تحصیل کوٹ مومن کے سینیٹری ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے۔۔۔

 نجی شادی ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 10 ہزار روپے فی کس اعزازیہ چیک تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے صدر حاجی شاہنواز رانجھا، سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا، پی پی 73 کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 74 کے کوآرڈینیٹر میاں شکیل، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب چوہدری مستنصر اقبال، ایم ڈی مہر ظفر لک، کنٹریکٹر شاہد نزیر لک، پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور احمد بھٹی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکرز معاشرے کا وہ محنت کش طبقہ ہیں جو خاموشی سے ماحول کو صاف رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کے لیے کھانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں