تھانہ بھیرہ کے ایڈیشنل ہیڈ محرر سید نذر حسین شاہ شیرازی انتقال کر گئے

تھانہ بھیرہ کے ایڈیشنل ہیڈ محرر سید  نذر حسین شاہ شیرازی انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار )تھانہ بھیرہ کے ایڈیشنل ہیڈ محرر سید نذر حسین شاہ شیرازی انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنڈ رحیم شاہ میں ادا کی گئی۔۔۔

جس میں سیاسی، سماجی شخصیات، پولیس افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کے انتقال پر ڈی ایس پی محمد اویس گجر، دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا آج 26 جون کو دن 11:30 بجے کربلا پنڈ رحیم شاہ میں ادا کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں