فاروقہ میں تجاوزات کی بھر مار ،پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا

 فاروقہ میں تجاوزات کی بھر مار ،پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار نے پیدل چلنے والوں کی بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔

مین بازار مین روڈ ،سجوکہ روڈ، وجھوکہ روڈ پر دکانداروں نے سامان سڑک پر سجا رکھا ہے جبکہ بیشتر دکانداروں نے پختہ تھڑے کچن اور بھٹیاں سڑک پر تعمیر کر رکھی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مریضوں کو ہسپتال اور میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تاجر حضرات کھلم کھلا کہتے ہیں ہمار ی ڈیل ہو چکی ہے تجاوزات کو کوئی ختم نہیں کر سکتا شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تجاوزات ختم کی جا چکی ہیں جبکہ فاروقہ تجاوزات حکو مت کی کارکردگی پر بد نما داغ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں