سماج دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا:بابر شہزاد رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے کوٹمومن میں جلوسوں و مجالس کے۔۔۔
انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع سرگودہا کی فضامذہبی ہم آہنگی او ررواداری کے لئے مثالی حیثیت رکھتی ہے ہمیں سماج دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہو کر ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کر سکے ،ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور صفائی کی بہترین صورتحال ضلعی انتظا میہ کی فہم و فراست کے آئینہ دار ہے ۔