شاہ پور:9محرم الحرام کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

شاہ پور صدر (نامہ نگار)شاہ پورودیگرگردونواح شہر اور قصبات میں 9 محرم الحرام کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ۔۔
، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام ملک بھرکی طرح شاہپور میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا، نو محرم کے جلوس تحصیل شاہپور میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے ۔تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جبکہ بعض مقامات میں تعزیہ ذوالجناح ، کے جلوس بھی نکالے گئے ،شاہپور ودیگرشہر و قصبات میں 9 محرم کے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوئے ، جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، شاہ پور سٹی میں 9 محرم الحرام کا جلوس لاہوری گیٹ زیدی امام باد گاہ سے برآمد ہوا ، مین بازار سے ہوتے ہوئے ،امام بارگاہ گلستان زھراء میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ، لاہوری گیٹ ،ختم نبوت چوک ،اور دربار حضرت شاہ محمد دربار دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ،جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کر دی گئیں، جلوس میں شریک عزاداروں نے ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی ،جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،حساس مقامات پر پولیس، رینجرز اور رضا کاروں کی نفری تعینات کی گئی، جلوس کے روٹ پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فعال کئے گئے۔جلوس کے اطراف کی تمام گلیوں اور راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔