ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ،عاشورہ کے جلوسوں،ریلوے سٹیشن،اہم عمارتوں کی کڑی نگرانی

ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ،عاشورہ کے جلوسوں،ریلوے سٹیشن،اہم عمارتوں کی کڑی نگرانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہدائے کربلا کی یاد میں آج 10 محرم کو یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا۔۔

’ جبکہ آج محرم کے جلوسوں کی وجہ سے ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی’آر پی او کی جانب سے اہم علاقوں ریلوے سٹیشن’ اہم عمارتوں کے علاوہ اہم مقامات کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا گیا ہے ’ ڈی آئی جی آفس میں ریجن کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس پر عملہ 24 گھنٹے لائاینڈ آرڈر کی صورتحال کو مانیٹر کرے گاجبکہ ڈی پی اوز اور ڈی سیز کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں بھی کنٹرول رومز مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں،اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوج کی کمپنیوں کو بھی سٹینڈ بائی کیا گیا ہے ۔عاشورہ محرم کے سلسلہ میں شہر کو مکمل سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوس میں داخلے یا اخراج کے لئے پوائنٹس مختص کر دیئے گئے ، مرکزی جلوس میں شرکاکے داخل ہونے کے لیے صرف 5مقامات سے انٹری ہوگی اس کے علاوہ تمام راستے بند ہوں گے ہر انٹری پر واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے ، داخلہ کے وقت میٹل ڈیٹیکٹرز سے جسمانی چیکنگ بھی ہو گی، ہر انٹری پوائنٹس پر 15رضا کار بھی تعینات ہونگے انٹری پوائنٹس سے داخلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے علاوہ کسی بھی مقام سے کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ امام بارگاہ بلاک 19سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص/خواتین کے لیے دو مقامات کلیار ہوٹل چوک اور رفقیہ ہسپتال پر انٹری پوائنٹ ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں