بارات واپس بھیجنے کی رنجش،2لڑکیاں اغوا کر لی گئیں

 بارات واپس بھیجنے کی رنجش،2لڑکیاں اغوا کر لی گئیں

شاہ پور(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )شاہ پور کے قریبی قصبہ سنیکہ میں بارات واپس بھیجنے کی رنجش پر دو نوجوان لڑکیوں کو اغواء کرنے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے۔۔۔

 لڑکیوں کے والد محمد صدیق کی رپورٹ پر منور عباس ، تصورعباس پسران سرفراز ، بلقیس بی بی،دیگردو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، محمد صدیق نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ جھال چکیاں گیا ہوا تھا ، اس کی بیٹیاں غلام صغریٰ عمر 14 سال ، ماہ نور عمر 7 سال گھر میں موجود تھیں جب وہ واپس آئے تو اس کی بیٹیاں گھر موجود نہ تھیں جب اس نے تلاش شروع کی تو حق نواز ، عمر دراز نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان اس کی بیٹیوں کو کارمیں زبردستی اغواء کر کے لے گئے ہیں ، وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ محمد صدیق نے اپنی بڑی بیٹی کا رشتہ منورعباس کے ساتھ طے کیا تھا جو مقررہ تاریخ کو بارات بھی لے آیا مگر اس کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس نے بیٹی کی رخصتی نہ کی جس کا ملزمان کو رنج تھا اسی وجہ سے انہوں نے اس کی دونوں بیٹیوں کو اغواء کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں