مٹھہ ٹوانہ میں ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 مٹھہ ٹوانہ میں ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ کے علاقہ چسو میں المناک حادثے میں موضع ڈھوکڑی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار احمد نوازز مانی موقع پر جاں بحق اور اسکے بھتیجے محمد رمضان زمانی سمیت 2افرادزخمی ہو گئے۔۔۔

متوفی احمد نواز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ بارش کے دوران ان کا موٹر سائیکل ڈمپرکوکراس کرتے ہوئے سلپ ہو کر گرا اور وزنی ڈمپر اس کے اوپر سے گزر گیا۔حادثے میں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے متوفی احمد نواز زمانی کی میت اور دونوں زخمیوں محمد رمضان ولد محمد ظہور زمانی اورمحمد افتخار ولد محمد شفیع موچی کوٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی میت تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں