یونین کونسلوں میں عملہ کی کمی ،کارکردگی متاثر،نئی بھرتی کی استدعا

 یونین کونسلوں میں عملہ کی کمی ،کارکردگی متاثر،نئی بھرتی کی استدعا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی یونین کونسلوں میں عملہ کی کمی کے باعث کارکردگی متاثر ہونے پر حکومت سے نئی بھرتی کرنے اور عرصہ دراز سے نائب قاصدوں کی ترقی کے کیسز نمٹاتے ہوئے۔۔۔

 میرٹ پر ترقیاں دینے کی استدعا کی ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی چارہزار سے زائد یونین کونسلوں میں ایک ہزار سے زائد یونین سیکرٹری اور نائب قاصدوں کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جہاں پر عملہ کو اضافی ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے سرگودھا ڈویژن کی349یونین کونسلوں میں 232میں سیکرٹری کام کر رہے ہیں ،جن میں سے 74دیگر محکموں کے ہیں ضلع سرگودھا کی186 یونین کونسلوں میں 118پر کام کر رہے ہیں جن میں سے صرف44محکمہ کے ہیں اسی طرح خوشاب کی48یو سی میں سے 47میانوالی کی 51یونین کونسلوں میں سے 27 بھرکی 64یونین کونسل میں سے 41 سیکرٹری کام کر رہے ہیں جبکہ ڈویڑن بھر میں 10اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں محکمہ نے حکومت سے کمی پوری کرنے کے لیے نئی بھرتی کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں