پی ایچ اے کی کمشنر کی وساطت سے 50کروڑ دینے کی استدعا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شدید مالی بحران کا شکار پی ایچ اے سرگودھا نے کمشنر سرگودھا کی وساطت سے حکومت پنجاب سے ایک مرتبہ پھر پچاس کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی تحریری استدعا کر دی ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے آمدن ذرائع کم ہونے کی وجہ سے ایجنسی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ملازمین کو بروقت تنخواہوں اور پٹرول دیگر اخراجات کی ادائیگی میں تاخیر سے دشواری میں اضافہ ہورہا ہے قبل ازیں بھی ایجنسی نے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جو حکومت نے مسترد کر دی تھی جس پر ایک مرتبہ پھر ایجنسی نے کمشنر کی وساطت سے حکومت کو مراسلہ جاری کرادیا ہے ۔