متوقع بلدیاتی الیکشن میں سیاستدانوں کا عدم دلچسپی کا مظاہرہ

 متوقع بلدیاتی الیکشن میں سیاستدانوں کا عدم دلچسپی کا مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں کی کارکردگی محدود ہونے کی وجہ سے متوقع بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے مقامی سیاست دانوں نے عدم دلچسپی لیتے ہوئے عوام سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔

میونسپل کارپوریشن سرگودھا سے شعبہ ہیلتھ اور واٹر سپلائی واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس چلے جانے کے بعد اب بلدیہ کے ذمے سٹریٹ لائٹ اور گلی محلوں کی تعمیر و مرمت کا کام رہ گیا ہے ووٹ کی خاطر اپنے حلقوں میں سیوریج اور صفائی کے نظام کی طرف بھرپور توجہ دیتے تھے حلقے میں ہونے والی خوشی غمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے تاہم اب بعض نمائندوں نے شرکت کرنا کم کر دی ہے ان نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے ووٹرز کے چھوٹے مسائل پانی صفائی وغیرہ حل نہیں کرسکیں گے تو الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں