کسان کارڈ پر قرضے لینے والوں سے 15نومبر تک وصولی
ڈیڈ لائن تک ادائیگی نہ ہونے پر زمینداروں کے خلاف کارروائی شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے زمینداروں کو کسان کارڈز سے بلاسود قرضے لینے والوں کو ادائیگی کے لیے 15نومبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ،15نومبر تک ادائیگی نہ کرنے والے زمینداروں کے خلاف کاروائی شروع کردی جائے گی محکمہ زراعت حکام کا کہنا ہے ڈویژن بھر کے کسان کارڈز کے زمینداروں سے 80فیصد ریکوری ہو چکی ہے ، باقی نا دہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، عدم ادائیگی پر متعلقہ کسانوں کے خلاف تادیبی کاروائی کے ساتھ ساتھ ان کے نام اگلے مرحملہ سے بھی نکال دیئے جائیں گے ۔