تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار، 30 لیٹر شراب برآمد
میانوالی (نامہ نگار ) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔۔۔
تھانہ سٹی نے کارروائی کے دوران بشیر احمد ولد غلام محمد سکنہ نور پورہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی نے ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔