سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر دسمبر کے پہلے ہفتے میں کام شروع

 سیوریج کے میگا پراجیکٹ پر دسمبر کے پہلے ہفتے میں کام شروع

ٹینڈر اوپن کر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام جمعرات تک مکمل ہو جائیگاواسا ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم ڈیڑھ ماہ تک اپ لوڈ کر کے فنگشنل:ایم ڈی واسا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں سیوریج کا نظام اپ گریڈ کرنے کے لیے میگا پراجیکٹ پر ٹھیکیدار دسمبر کے پہلے ہفتے کام شروع کر دے گا اس سلسلہ میں ٹینڈر اوپن کر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جو جمعرات تک مکمل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی جی واساپنجاب طیب فرید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کے لئے ڈیجیٹل سوفٹ وئیر بنایا جارہا۔

اس سلسلہ میں واسا پنجاب اور واسا سرگودھا نے یادداشت پر دستخط کر دیے گئے سرگودھا واسا ڈیجیٹل منیجمنٹ سسٹم ڈیڑھ ماہ تک اپ لوڈ کر کے فنگشنل کر دیا جائے گا موصول ہونے والی شکایات واسا پنجاب کو بھی موصول ہو نگی جس سے شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا ڈی جی واسا پنجاب نے واسا سرگودھا افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اس موقعہ پر ایم ڈی واسا سرگودھا ابوبکر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں