چوری ،ڈکیتی وارداتیں،5ڈیروں سے مویشی غائب
شیر فروش احمد نوا ز کو لوٹ لیا گیا،حویلی ،دکان میں چوری ،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بہک میکن کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے شیر فروش احمد نوا ز سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزا ر روپے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ لیاقت کالونی کے محمد اسلم کی دوکان سے نقدی و دیگر اشیاء،90شمالی کے محمد امجد کی حویلی سے بھاری مالیت کی لکڑی ،محلہ شاہ مقصود کے رہائشی توقیر احمد کے گھر سے قیمتی زیورات،نقدی وغیرہ،مانکے والا سے عمران احمد ،علی پور سیداں سے عمران یونس،حمید ٹاؤن سے شعیب مسیح کی موٹرسائیکلیں ، 46جنوبی کے قربان علی ،96جنوبی کے علی حسن،39جنوی کے سعد فاروق،105جنوبی کے محمد اقبال،طارق آباد کے عدنان کے ڈیروں سے 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔