اغواء اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ ،باپ بیٹی پھنس گئے
ظہیر عباس نے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا،عدالت میں منحرف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اغواء اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر باپ بیٹی قانون کی زد میں آ گئے پولیس کے مطابق مدینہ کالونی بھاگٹانوالہ کے رہائشی ظہیر عباس نے 9ستمبر 2025کو اپنی بیٹی مسماۃ(ط) کے اغواء اور ریپ کا مقدمہ درج کروایا، بعدازاں دونو عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے جس سے ملزمان کو فائدہ پہنچا، جبکہ پولیس اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر دونوں باپ بیٹی کے خلاف گزشتہ روز اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔