میانوالی :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی

  میانوالی :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی

ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار کے قیام کیلئے مجوزہ مختلف مقامات کے حوالے سے بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت سہولت بازار کے قیام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ اور سی او میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار کے قیام کے لیے مجوزہ مختلف مقامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اور سی او ایم سی فوری طور پر تجویز کردہ مقام کی نشاندہی کریں تاکہ حکومتی ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لیے وہاں بازار تعمیر کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی ریڑھی یا غیر قانونی دکان کو مین روڈ پر نظر آنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں