حکومت خود پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، ملک حسن اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
تحریک انصاف کے مذاکرات سے فرار کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمران درحقیقت خود مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر حکومت واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی عہدیداروں اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والے حکمرانوں سے کسی بھی سطح پر انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔