سکول میں مستحق و یتیم طلبہ میں یونیفارم، بوٹس اور جرسیاں تقسیم
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول اللہ خیل میں انچارج ہیڈ ماسٹر خورشید احمد حیدری اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں سے کمیونٹی کے تعاون سے غریب، نادار اور یتیم طلبہ میں لاکھوں روپے مالیت کے یونیفارم، بوٹس اور جرسیاں تقسیم کی گئیں، جسے سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں سراہا۔
تفصیلات کے مطابق سکول کے نوجوان سینئر ٹیچر زاہد اللہ خان اور دیگر اساتذہ نے سردی کے موسم میں مستحق بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے صاحبِ ثروت افراد سے اپیل کی، جس پر ضیائالرحمن خان اور ان کی فیملی نے زاہد اللہ خان کی معرفت 1لاکھ 70 ہزار 440 روپے مالیت کا سامان فراہم کیا۔انتظامیہ کے مطابق 94طلبہ کو مکمل یونیفارم (پینٹ، شرٹ، بوٹس اور جرسی)، 70بچوں کو صرف بوٹس جبکہ 75 بچوں کو صرف جرسیاں فراہم کی گئیں۔