اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کی زیرِ صدارت ریونیو عدالت کا انعقاد

 اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کی زیرِ صدارت ریونیو عدالت کا انعقاد

کلورکوٹ(نامہ نگار )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم کی زیرِ صدارت ریونیو عدالت کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل کلورکوٹ ظفر کلیار بھی موجود تھے ۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جاری کردہ واضح ہدایات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے اپنے دفتر میں قائم ریونیو عدالت میں مختلف نوعیت کے ریونیو مقدمات کی تفصیلی سماعت کی۔ سماعت کے دوران زمینوں کی ملکیت، انتقالات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق متعدد کیسز پیش کیے گئے ۔عدالتی کارروائی کے دوران وکلانے اپنے اپنے مؤکلان کے مقدمات پر تفصیلی دلائل دیے جبکہ متعلقہ فریقین بھی عدالت میں موجود رہے ۔ عدالت میں پیش کیے گئے سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل اور منصفانہ موقع فراہم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف انجم نے بعض مقدمات میں موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلے سنائے ، جبکہ چند کیسز میں مزید شواہد اور دستاویزات طلب کرتے ہوئے آئندہ تاریخِ سماعت مقرر کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں