2منشیات سپلائرز کو 9، 9سال قید، ایک ،ایک لاکھ جرمانہ

2منشیات سپلائرز کو 9، 9سال  قید، ایک ،ایک لاکھ جرمانہ

کمرمشانی (نمائندہ دنیا)میانوالی پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے باعث تھانہ عیسیٰ خیل کے منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج نے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد زمان کو 9سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کی سزا سنائی۔ مجرم کو رواں سال 1280گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔تھانہ بانگی خیل کے منشیات مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عیسیٰ خیل نے مجرم موسیٰ کلیم کو 9سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 4ماہ قید کی سزا سنائی۔مجرم کو رواں سال 1500گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں