بھلوال :غیر معیاری گوشت بیچنے والا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

 بھلوال :غیر معیاری گوشت بیچنے والا کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار

بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اطیب الرحمن خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھلوال میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی مہریں لگانے والے کارندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس نے چونگی نمبر 5پر قصاب قلب کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں غیر معیاری گوشت پر جعلی سرکاری مہریں لگائی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران مہریں لگانے والا شمیر موقع پر پکڑا گیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ قصاب موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔حکام کے مطابق اس کارروائی سے بھلوال کے شہری زہریلا گوشت کھانے سے بچ گئے ، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں