بھلوال میں آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کیلئے جامع آپریشن شروع
بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ نے بھلوال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے جامع آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔
یہ اقدام عوامی شکایات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے بھلوال کو تمام شہریوں کے لیے محفوظ شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔