پیپلز پارٹی غریب عوام کی واحد حقیقی ترجمان ہے ، ملک ذیشان اسلم

پیپلز پارٹی غریب عوام کی واحد حقیقی  ترجمان ہے ، ملک ذیشان اسلم

خوشاب (نمائندہ دُنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے رہنما اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی اور ہر آمر کے سامنے فولادی دیوار بن کر کھڑی رہی۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں، کسانوں اور طلبہ کو ان کا جائز مقام دیا اور معاشرے کے ہر طبقے کیلئے سماجی انصاف کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مرکز سمیت چاروں صوبوں میں مضبوط حکومت بنائے گی اور عوامی ووٹ کی طاقت سے ایوان اقتدار تک پہنچے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں