تحصیل انتظامیہ کی کارروائی، رات گئے دکانیں سیل‘ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بند

تحصیل انتظامیہ کی کارروائی، رات گئے  دکانیں سیل‘ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بند

بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائی کی،کارروائی کے دوران دکانیں بند ہونے کے بعد سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بھی بند کر دی گئیں۔

 آپریشن اجنالہ روڈ، بھیرہ روڈ، لیاقت شہید روڈ، کالونی اڈہ، مین بازار اور کینال روڈ میں کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ جو دکاندار دکان بند کرنے کے بعد کوڑا سڑک پر پھینکے گا اس کی دکان سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف، منظم اور محفوظ بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں