غیر قانونی سپیڈ بریکرکی وجہ موٹر سائیکل سوار گرکر جاں بحق
موچھ (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے ناصری روڈ نزد پیر موسم کے قریب موٹرسائیکل غیر قانونی سپیڈ بریکرکی وجہ بے قابو ہو کر گرگیا
جس کے نتیجے میں خوبرو نوجوان عامر حیات خان جان کی باری ہار گیا ، اطلاع کے مطابق ناصری روڈ پر جگہ جگہ غیرقانونی طور پر جمپ بنے ہوئے ہیں اور جس جگہ اس جوان کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے وہاں پہ رات کے وقت جمپ بنایا گیا عوامی سماجی حلقوں غیر قانونی جمپ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔