اوور لوڈ ڈمپر کیخلاف کاروائی کریں ‘ ساتھ دینگے ‘چودھری خالد

اوور لوڈ ڈمپر کیخلاف کاروائی کریں ‘ ساتھ دینگے ‘چودھری خالد

46اڈا (نمائندہ دنیا )پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس اوور لوڈ ڈمپر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے ۔ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔اوور سپیڈ ڈرائیونگ اور اوور لوڈ کے سخت خلاف ہیں ہم انتظامیہ اور پولیس کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار صدر سٹون ٹرانسپورٹ یونین چودھری خالد آرائیں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے 10ویلر کیلئے 42ٹن کی ڈیمانڈ کی ہے جس کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے یقین دہانی کروائی اس سے زیادہ جو بھی لوڈ کررہے ہیں یا کرے گا ہم اس کے خلاف پنجاب پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ تھانوں میں بند کیا جائے ہم اوور سپیڈ اور اوور لوڈنگ کے بالکل حق میں نہیں ہیں جو بھی خلاف ورزی کرے اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں