موچھ میانوالی براستہ خواجہ آباد اڈہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

موچھ میانوالی براستہ خواجہ آباد اڈہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

موچھ(نمائندہ دنیا) موچھ میانوالی براستہ خواجہ آباد اڈہ روڈ کو نئے سرے سے کارپٹ بنوایا جائے ۔تین کلو میٹر روڈ کی حالت بہت ابتر ہے جگہ جگہ گڑھے پڑھے ہوئے گاڑیاں اور موٹر سائیکل اکثر اس روڈ پر چھکڑے بن جاتے ہیں اور روڈ پرنجی کالج دعوت اسلامی کا مرکز اور ایک ہائی سکول بھی ہے طلبا کو آنے جانے میں سخت اذیت اٹھانی پڑتی ہے ۔

موچھ تا پائی خیل لنک روڈ پر موجود سپیڈ بریکرز فوری طور پر ہٹوائے جائیں۔اسی طرح سڑک کے اطراف موجود درختوں اور جھاڑیوں کو لمبی تان کر سوئے ہوئے بیلدار کاٹیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے انتظامی ۔ڈی سی میانوالی،ایکسیئن محکمہ ہائی وے و ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں