ڈاکوئوں نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھین لی ،کریانہ سٹور سے نقدی ،سامان چوری
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں چور ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور کریانہ کی دکان سے 80ہزار روپے کی نقدی اور سامان کریانہ لے اڑے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ،
تفصیلات کے مطابق قصبہ بڑانہ تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کا رہائشی محمد مبشر اپنے گھر سے مقامی نجی کالج میں حصول تعلیم کے لیے آ رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے مبشر کو روک کر اس سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے دوسری واردات نواحی چک نمبر 124 شمالی میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور ایک کریانہ سٹور کی دکان سے 40 ہزار کی نقدی اور تقریباً 40ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چوری کر کے لے گئے۔پولیس نے دکان مالک عامر حمید ولد عبدالحمید کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔