خوشاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن‘44 کیسز کی سماعت
خوشاب (نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کے حقوق ملکیت کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں قبضہ واگزار کے 44 کیسز پیش کیے گئے ، جن میں متعدد پر میرٹ پر فیصلے سنائے گئے جبکہ بعض کیسز میں اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور واگزار کرائی گئی اراضی اصل حق داروں کے حوالے کی جائے گی۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔