ڈپٹی کمشنر خوشاب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی کھلی کچہری، شہریوں  کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی سی آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ درخواستوں پر بروقت عملدرآمد کیا جائے اور غفلت یا سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں