ڈیڑھ سال قبل تعمیر ٹریفک کمپلیکس مسمار‘زمین مارکیٹ میں شامل

ڈیڑھ سال قبل تعمیر ٹریفک کمپلیکس مسمار‘زمین مارکیٹ میں شامل

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈیڑھ سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے رینوویشن کی گئی ٹریفک کمپلیکس کی عمارت مسمار کر کے یہ جگہ پولیس شہداکے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے زیر تعمیر مارکیٹ میں شامل کر دی گئی ب

تایا گیا ہے کہ تھانہ سلانوالی کے وسیع حدود رقبہ کے اندر ایک پرانی عمارت پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے عمارت کی تزئین و آرائش کی گئی تھی چھتوں پر سیلنگ کی گئی دیواروں اور فرشوں پر ماربل لگایا گیا نئے دروازے نئی ونڈوز لگائی گئی ونڈوز پر خوبصورت پردے لگائے گئے نیا فرنیچر اور سائلین کے بیٹھنے کیلئے خوبصورت استقبالیہ بنایا گیا جہاں پر خوبصورت نرم نرم صوفہ سیٹ لگائے گئے تھے پینے کے پانی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر نصب کیا گیا مگر ڈیڑھ سال بعد ہی مذکورہ عمارت کا بڑا حصہ مسمار کر کے یہ جگہ پولیس شہدا کے بچوں اور ورثاء کی کفالت اور فلاح و بہبود کیلئے زیر تعمیر مارکیٹ میں شامل کر دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں بنائی جانے والی دکانوں سے ہر ماہ کرایہ کی مد میں بڑی آمدن متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں