کیتھولک چرچ میانوالی میں سکیورٹی موک ایکسرسائز

 کیتھولک چرچ میانوالی میں  سکیورٹی موک ایکسرسائز

کمرمشانی (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات کے تحت کیتھولک چرچ بلوخیل روڈ میانوالی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسرسائز میں میانوالی پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد کرسمس کے موقع پر چرچز کی سکیورٹی کو مؤثر بنانا اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں