بھلوال قتل کیس، مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ

بھلوال قتل کیس، مجرم کو  سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ

بھلوال (نمائندہ دنیا)تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بہترین تفتیش اور مؤثر پیروی کے نتیجے میں قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

پولیس نے مجرم احتشام کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت پیش کیا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں