میانی میں پیرا فورس کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن
میانی (نامہ نگار)میانی میں پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بازار کو غیر قانونی قبضوں سے کلیئر کرا دیا۔
پیرا فورس کی جانب سے یہ آپریشن کمیٹی بازار میں کیا گیا جہاں دکانوں کے سامنے رکھے گئے کاؤنٹرز، ریڑھیاں، ڈھابے اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔آپریشن کے دوران بازار میں پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بازار میں صفائی، نظم و ضبط اور آمدورفت کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہو گئی۔پیرا فورس حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت برقرار رکھی جا سکے ۔