نورپور تھل بائی پاس پر ٹرک الٹ گیا
خوشاب (نمائندہ دُنیا)نورپور تھل بائی پاس روڈ پر رات گئے کراسنگ کے دوران ایک وزنی ٹرک الٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق سڑک پر موجود گہرے گڑھوں کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم سڑک کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں۔