خوشاب کی رہائشی بیوہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا 20لاکھ روپے کا چیک
قائدآباد(نمائندہ دنیا )خوشاب کے رہائشی محمد ارشد کی بیوہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا چیک حوالے کردیا گیا ہے ۔
محمد ارشد بارش کی وجہ سے جوہرآباد سول لائن میں موجود کراچی ورکشاپ کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، وزیراعلیٰ نے ایم ڈی پی ڈی ایم کو محمد ارشد کی بیوہ کو 20 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی تھی، بیوہ کو ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 20 لاکھ روپے کا چیک دیا ،اس موقع پر بیوہ نے وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے چیک وصول کیا۔